Ramadan Tips
Ramzan Main Kaam Aane Wali Tips
Assalam-o-Alaikum Friends! In this blog we sharing the tips of ramadan. Its very helpful for you.
پکوڑوں کو اندر سے نرم اور باہر سے کرپسی بنانے کیلئے پکوڑوں کو بناتے وقت اس میں تیل 2 سے 3 چمچ ڈالیں اور پھر پکوڑوں کو بناکر تلے پکوڑے انتہائی نرم اور باہر سے کرپسی بنیں گے۔
روزےداروں کو اکثر اچانک شدید آنکھوں میں درد اور سر درد کا سامنا ہوتا ہے اور زیادہ تر ظہر کی نماز کے بعد ہوتا ہے کیونکہ تھکن زیادہ ہوچکی ہوتی ہے ایسے میں تو آپ گہری سانس لےکر تھوڑی سی نیند لیں یا پھر نہانے سے بھی آپ کو آرام مل جائےگا۔
رمضان میں بعض اوقات خواتین سے کھانے میں مرچیں زیادہ ڈل جاتی ہیں جس کے باعث وہ بہت زیادہ پریشان رہتی ہوجاتی ہیں ایسی صورت میں آپ صرف دو عدد لیموں کا رس نچوڑیں اور وہ لیموں کا رس سالن میں ڈال دیں مرچیں کافی حدتک کم ہوجائیں گی۔
افطاری بناتے وقت کچن میں بہت ساری چیونٹیاں آجاتی ہیں اس لیے رات کو جب بھی کچن صاف کرلیں تو آخر میں پانی میں ہلدی اور نمک ملاکر پورا کچن اور چولہے کو پونچھ دیں اگلے دن چیونٹیاں نہیں آئیں گی۔
رمضان میں روزہ رکھنے کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو پیشاب میں جلن کا مسئلہ ہوجاتا ہے جوکہ پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے اس لئے افطاری اور سحری کے درمیان خوب پانی پئیں تاکہ پانی کی کمی پوری ہوجائے۔
افطار کے بعد سستی اور کاہلی کے ساتھ ساتھ کبھی کبھار سر کا درد بھی شروع ہوجاتا ہے ایسے میں برف کے کیوب گردن کے نچلے حصے پر رگڑیں فوری آرام مل جائےگا۔
رمضان میں رات کے کھانے کے بعد ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں اور کالانمک ملا کر پینے سے بدہضمی، گیس اور پیٹ کے درد سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ اس سے معدہ بھی صاف ہوتا ہے۔
سحری میں جو کا دلیہ، دودھ اور شہد ملاکر پینے سے آنتوں میں خشکی نہیں ہوگی۔ فائبر ملے گا۔ جس سے قبض نہیں ہوگی۔
Join the conversation