Surah Fatiha Benefits in Urdu

 

Surah Fatiha Ki Fazilat Aur Faide - سورة فاتحہ کی فضیلت اور فائدے


ایک مرتبہ نبی اکرمﷺ تشریف فرما تھے اور صحابہ کرام بھی کافی تعداد میں آپﷺ کی خدمت اقدس میں بیٹھے ہوئے تھے۔ آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالی نے مجھے بہت سی نعمتیں عطا فرمائی ہیں جوکہ مجھ سے پہلے کسی پیغمبر کو نہیں دی گئیں۔ پھر ارشاد فرمایا کہ میں بیٹھا ہوا تھا کہ حضرت جبرائیل علیہ السلام نے آکر کہا کہ اللہ تعالی کا حکم ہے کہ میں نے آپ کے پاس جو کتاب بھیجی ہے اس میں ایک ایسی سورت ہے کہ اگر وہ تورات میں ہوتی تو حضرت موسی علیہ السلام کی امت سے کوئی شخص گمراہ نہ ہوتا۔ اگر انجیل میں وہ سورت ہوتی تو کوئی عیسائی بت پرست نہ ہوتا۔ اگر زبور میں سورت ہوتی تو کوئی شخص داؤد علیہ السلام کی امت سے غنی نہ بن جاتا۔ یہ اس لیے بھیجی گئی ہے تاکہ اس کی برکت سے آپ ﷺ کی امت اللہ کی مدد حاصل کرے اور قیامت کے دن جہنم کے خوف سے اور عزاب سے خلاصی پائے۔ صحابہ کرام نے پوچھا یارسول اللہﷺ وہ کون سی سورت ہے؟ فرمایا وہ سورة فاتحہ ہے۔





تنگدستی دور کرنے کیلئے:  جو کوئی یہ چاہےکہ اس کی تنگدستی دور ہوجائے اس کی روزی میں فراخی ہوجائے تو اسے چاہیے کہ وہ ہر نماز کے بعد توجہ کے ساتھ 21 مرتبہ سورة فاتحہ پڑھ کر اللہ سے دعامانگا کرے۔ انشاءاللہ وہ جو بھی دعا مانگ گا بارگاہ الہی میں قبول ہوگی اس کی تنگدستی سورت فاتحہ سے دور ہوجائےگی۔

خاوند کو راہ راست پر لانے کیلئے: اگر کسی کا خاوند بری عادت کا شکار ہوکر راہ راست پر نہ آتا ہو گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا ہوتو ایسی صورت میں چاہیےکہ 11 مرتبہ سورة فاتحہ پڑھ کر پانی پر دم کرے اور ہر روز خاوند کو پلائے۔ انشاءاللہ سورة فاتحہ کی برکت سے بھٹکا ہوا خاوند راہ راست پر آجائےگا۔ اس کی بری عادات چھٹ جائیں گی اور وہ نیکی کی راہ پر گامزن ہوجائےگا۔

نظر بد سے بچاؤ کیلئے: جس بچے کو بہت جلد نظر لگ جاتی ہو اور ہر روز کسی نہ کسی نظر بد کا شکار رہتا ہوتو اسے چاہیے کہ باوضو حالت میں سورة فاتحہ لکھ کر تعویز میں محفوظ کرکے بچے کے گلے میں ڈال دے۔ انشاءاللہ بچہ نظر بد سے محفوظ رہےگا۔

فالج کے مرض سے بچنے کیلئے: فالج کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے سورة فاتحہ اکسیر کی حیثیت رکھتی ہے۔ جو کوئی بھی فالج کے مرض میں مبتلا ہوتو کسی دوسرے شخص کو چاہیےکہ وہ باوضو حالت میں شیشےکے برتن پر سورة فاتحہ لکھے اور سے خالص روغن بلسان سے دھوئے اس کے بعد 70 مرتبہ سورة فاتحہ پڑھ کر تیل پر دم کرے یہ دم کیا ہوا تیل کسی شیشی وغیرہ میں ڈال کر محفوظ کرے ہر روز اس تیل کی مالش کرے۔ انشاءاللہ چند ہو دنوں میں افاقہ ہوجائےگا۔

نصف سر درد کیلئے: اگر کسی کو نصف (یعنی آدھے سر) میں شدید درد ہو اور کسی طرح آرام نہ آرہا ہوتو دوسرے شخص کو چاہیےکہ باوضو حالت میں انگوٹھے اور درمیان والی انگلی میں اس کی کنپٹیوں کو زور سے دباتے ہوئے سورة فاتحہ پڑھنا شروع کردے اور پڑھتے ہوئے آہستہ آہستہ انگلیوں کو ماتھے کے درمیان پیشانی پر ملادے اور سورت ختم کرے یہ عمل تین مرتبہ کرے اور تین دن تک بلاناغہ۔ انشاءاللہ آرام مل جائےگا۔

امتحان میں کامیابی کیلئے: طالب علموں اور دوسرے حضرات جوکہ کسی امتحان میں کامیابی کے خواہش مند ہوں ان کے لیے سورة فاتحہ سے مدد لینا بہت مفید ہے۔ جو کوئی یہ چاہتا ہے کہ اللہ اسے کامیابی عطافرمائے تو اسے چاہیے کہ وہ امتحانات کے آغاز سے چند قبل سورة فاتحہ اس طرح پڑھنا شروع کردے کہ عصر کی نماز اعر مغرب کی نماز کے درمیانی وقفہ میں باوضو حالت میں قبلہ روہوکر بیٹھے اور بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ 41 مرتبہ سورة فاتحہ پڑھے چالیس دن تک بلاناغہ پڑھے۔ جن دنوں میں امتحان ہو رہے ہوں تو ان دنوں میں بھی ناغہ نہ کرے۔ امتحانات ختم ہوجائیں تو پھر بھی پڑھے یہنی جس دن سے شروع کرے اس دن سے لے کر 40 دن تک بلاناغہ پڑھے۔ انشاءاللہ اس سورت کی برکت سے امتحان میں کامیابی ملےگی۔