Surah Muzammil Benefits

 

Surah Muzammil Ki Fazilat / Benefits of Surah Muzzamil - سورة مزمل کی فضیلت/فائدے

Surah Al-Muzzammil is the 73rd chapter of the Quran and contains 20 verses. The Surah addresses various themes including the importance of perseverance in worship, the worship of Allah alone, and the ultimate success of believers. It emphasizes the need for patience and steadfastness in the face of difficulties and challenges. It also highlights the characteristics of the righteous and the ultimate reward for those who believe and do good.

سورہ مزمل قرآن مجید کی 73ویں سورت ہے اور اس میں 20 آیات ہیں۔ اس سورت میں عبادت میں استقامت کی اہمیت، صرف اللہ کی عبادت، اور مومنین کی حتمی کامیابی سمیت مختلف موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس میں مشکلات اور چیلنجوں کے مقابلہ میں صبر اور استقامت کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اس میں صالحین کی خصوصیات اور ایمان لانے والوں اور نیک عمل کرنے والوں کے لیے حتمی اجر کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔



رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص مصائب اور مشکلات کی حالت میں سورةمزمل کی تلاوت کرے گا اس کو مشکلات سے نجات مل جائےگی۔

:جوڑوں کے درد کیلئے
اگر کسی کو جوڑوں کے درد کی شکایت ہوتو روغن زیتون پر 41 مرتبہ سورةمزمل پڑھ کر دم کریں، اول و آخر 11 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ پھر اس تیل کو روزانہ درد کی جگہ پر لگائیں اور ہلکی ہلکی مالش کریں۔ انشاءاللہ درد ٹھیک ہوجائےگا۔

:میاں بیوی کی محبت کیلئے
جو میاں بیوی ایک دوسرے سے جھگڑتے ہوں ان کو سورةمزمل ایک بار پڑھ کر کسی میٹھی چیز پر دم کرکے دونوں کو کھلا دیں۔ انشاءاللہ دونوں میں محبت پیدا ہوگی۔ اگر لڑائیاں زیادہ ہوتی ہوں تو اس عمل کو ایک ماہ میں 4 مرتبہ کریں۔

:رزق کی فراوانی کیلئے
اگر کوئی شخص رزق کی تنگی محسوس کرتا ہوتو اس کو چاہیے کہ نماز تہجد کے وقت تہجد سے فارغ ہونے کے بعد 14 مرتبہ سورةمزمل کی تلاوت کرے اور اول و آخر 14 مرتبہ درود شریف پڑھے اور اس عمل کو 40 دن تک جاری رکھے۔ انشاءاللہ رزق میں خوب اضافہ ہوگا اور آمدنی میں خوب خیروبرکت ہوگی۔



:امتحان میں کامیابی کیلئے
اگر کوئی طالب علم چاہتا ہوکہ امتحان میں اعلی نمبروں سے پاس ہوجائے تو اس کو چاہیے کہ 3 مرتبہ سورةمزمل کی تلاوت کرے اور اول و آخر 3 مرتبہ درود شریف پڑھے۔ انشاءاللہ امتحان میں اعلی نمبروں سے پاس ہوجائےگا۔

:حاسدوں کے حسد سے بچنے کیلئے
اگر کوئی شخص حاسدوں کے حسد سے پریشان ہوں اور ان کی کاموں کے اندر رکاوٹیں پیدا ہورہی ہوں تو اس کو چاہیے کہ نماز فجر کو سنت اور فرض کے درمیان سورةمزمل ایک بار پڑھے، اول و آخر 7 مرتبہ درود شریف پڑھے اور حاسدوں کے حسد سے بچنے کی دعا کرے۔ اس عمل کو 21 روز تک جاری رکھے۔ انشاءاللہ اللہ حاسدوں کے حسد نجات مل جائےگی۔