Desi Totkay In Urdu


Best Desi Totkay in Urdu - اردو میں بہترین دیسی ٹوٹکے

Assalam-o-Alaikum Friends! We sharing the desi totkay and tips in Urdu. Jo Ap ki rozmara zindgi me kaam aate hain. Umeed hai k ap ko zaroor pasand ae ge. Agr ap aik achi zindagi guzarna chahte hain to in baton per zaroor amal kijae ga.




کھانے کے فوری بعد نہانے سے فالج کا اندیشہ ہوسکتا ہے۔ #:  مولی کو رات کے وقت کھانے سے سخت پرہیز کریں کیونکہ اسے ہضم کرنا مشکل ہوتا ہے۔#: رات سونے سے قبل کمرے میں نیلے رنگ کا بلب جلائے، ایسا کرنے سے مچھر      کمرے میں نہیں آتے۔  روٹی پکا کر روٹی کے برتن میں ایک عدد ادرک کا ٹکڑا رکھ دیں تو روٹی سارا دن نرم اور تازہ رہےگی۔

چائے اور دہی ایک ساتھ نہیں کھانا چاہیے۔ جب یہ دونوں پیٹ میں ایک ساتھ ملتی ہیں تو نظام ہاضمہ کو سست کردیتی ہیں۔ #: زکام کے خاتمے کیلئے تھوڑی سی چینی دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال کر اس کا دھواں سونگیں۔ #: سونے سے پہلے پھل نہیں کھانا چاہیے۔ انہیں کھانے کا یہ سب سے برا وقت ہے کیونکہ اس سے شوگر لیول بڑھ سکتا ہے اور یہ حالت آپ کو پوری رات جگاتی رہےگی۔ لیکن اگر آپ دن کے آغاز میں پھل کھاتے ہیں، تو آپ پورا دن چست اور چاقوبند رہیں گے۔ #: کان میں اچانک درد ہوجائے تو پاؤں کی چھوٹی انگلی کا مساج کرنے سے کافی حد تک آرام آجاتا ہے۔ #: مونگ پھلی کھانے کے بعد پانی پینے سے گریز کرنا چاہیے۔ کیونکہ اس کے نتیجے میں کھانسی اور گلے میں خراش ہوسکتی ہے۔ #: گوشت اور دودھ ایک ساتھ ہرگز استعمال نہ کریں، ورنہ نقصان ہوسکتا ہے۔

اگر تھوڑے کام سے تھکن ہوجاتی ہے تو کشمش استعمال کریں۔ #: صبح سورج نکلنے سے پہلے ایک چٹکی کچے چاول پھانک لینے سے جگر مضبوط ہوتا ہے۔ #: کیلے کا شیک بےحد پسند کیا جاتا ہے لیکن طبی تحقیق کے مطابق کیلا اور دودھ ایک ساتھ کھانے سے پیٹ خراب ہوجاتا ہے۔ #: اگر ماہواری کے دنوں میں پیٹ اور ٹانگوں میں درد ہوتا ہے تو نیم کے پتے اور ادرک کا رس ملا کر پینے سے آرام آجاتا ہے۔ #: انڈے اور کیلا ایک ساتھ کھانے سے جسم کیلئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

کوئی بھی چیز تلتے ہوئے کڑاہی میں دو یا تین بوند لیموں کے رس ڈال دیں تو تیل تلی ہوئی چیزوں میں کم جزب ہوگا۔ #: بغلوں میں پسینے کی شدت میں کمی کے لیے نہانے کے بعد بغل میں پھٹکری کا ایک ٹکڑا پھیر لیں اور پھر وہاں پانی بہائیں۔ مسئلہ دور ہوجائےگا۔ #: بعض اوقات گوشت جلدی پکتا نہیں، اس کیلئے اس میں لہسن کی درمیانی والی ایک دو ڈنڈیاں ہانڈی میں ڈال دیں۔ گوشت آسانی سے پک جائےگا۔

امید ہے آپ کو یہ ٹوٹکے پسند آئیں ہوں گے برائےمہربانی شیئر کرنا مت بھولیے گا۔